ابنا: غزہ.....عالمی برادری کی خاموشی کے باعث اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی پر اتر آیاہے۔ غزہ پر حملے کرکے آج مزید30 افراد کی جان لے لی ۔ اقوام متحدہ کے مطابق دو دن کے دوران ہر گھنٹے میں ایک بچے کو شہید کیا گیا۔ خون کے پیاسے اسرائیل نے 17روز میں سات سو سےزائد نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا۔ وہ معصوم کلیاں ، جو گھروں پر مسلسل برستے بموں کی دھمک اور گرج سے ہی مرجھا جائیں ، انہیں بڑے بڑے بموں اور ٹینکوں کے گولوں سے مسل کر رکھ دیا۔ اب تک بچوں کی بہت بڑی تعداد اسرائیلی درنگی کا نشانہ بن چکی ہے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں ہر گھنٹے میں ایک معصوم بچہ شہید کیا گیا۔ لیکن پھر بھی ظالم صیہونی ریاست کو قرار نہ آیا جو فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے ۔ آج صبح اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا تو وہاں بھی اٹھارہ ماہ کا بچہ شہید ہوا جبکہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی نشانہ بنے ۔ایک زخمی شخص نے بتایا کہ جنون میں مبتلا اسرائیل نہتے شہریوں کو مار رہاہے ۔ظلم کی حدیں پار کرنے کے باجود بھی اسرائیل کا حملے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں
.......
/169